جنوبی افغانستان: امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 افغان پولیس اہلکار جاں بحق


جنوبی افغانستان: امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 افغان پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی فضائیہ کے حملوں میں 15 پلیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گرشک شہر میں امریکی فضائیہ کے حملوں میں 15 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ افغان فوجیوں کی حمایت کے لئے کیلئے کیا گیا لیکن ہمیشہ کی طرح غلطی سے انہی کو ماردیا گیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 17 ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس سانحے کی تحقیقات کے لئے کابل سے ایک ٹیم ہلمند پہنچ رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق یہ علاقہ گزشتہ شب تک طالبان کے قبضے میں تھا اور امریکی حملے کے دوران یہ پولیس اہلکار طالبان جنگجووں سے برسر پیکار تھے۔

گرشک کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اس شہر کے کئی خاندان یہ شہر چھوڑ کر صوبہ ہلمند کے دارالحکومت کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی دو افغان پولیس اہلکار امریکی حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

حال ہی میں 300 امریکی فوجی اس صوبے میں تعینات کئے گئے ہیں گزشتہ برس بھی 100 فوجیوں کو بدامنی کے شکار اس صوبے میں بھیجا جا چکا ہے۔

ماضی میں بھی صوبہ ہلمند میں نیٹو اور طالبان کے درمیان شدید جنگ ہوئی ہے اور آج بھی اس صوبے کے اہم شہروں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری