ایک تصویر، ایک نگاہ/ اپنے شہید باپ کے پہلو میں عراقی بچی کی پرسکون نیند


ایک تصویر، ایک نگاہ/ اپنے شہید باپ کے پہلو میں عراقی بچی کی پرسکون نیند

عراقی رضاکار فوجی دستے حشد الشعبی نے عراقی عوام کی حفاظت اور داعش کے خلاف جنگ بالخصوص اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر موصل کی آزادی میں بہت اہم کردار ادا کیا اس مہم میں رضاکار دستوں نے بہت سی قربانیاں اور شہادتیں پیش کی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم  کے مطابق عراق کے معروف ادیب اور شاعر عریان السید خلف نے حشد الشعبی کے لئے بہت بہترین تعبیر استعمال کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر حشد الشعبی نہ ہوتی تو داعش دنیا کے تمام حصوں میں پہنچ جاتی۔

ان کے مطابق حشد الشعبی کو صرف مقبوضہ علاقہ آزاد کرانے کے لئے استعمال نہ کیا جائے بلکہ اسے عراق کی جدید تعمیر میں بھی حصہ لینے دیا جائے۔

اس عراقی شاعر نے داعش اور دہشت گردی سے مقابلے کے پیش نظر عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کرنے پر ایران کی تعریف کی ہے اور ایران اور حشد الشعبی کے خلاف بعض عرب حکمرانوں کے دعووں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حشد الشعبی ایک مزاحمتی تحریک ہے جو اپنے وطن کی مٹی، اس کی عزت و آبرو اور مقدسات کا دفاع کرتی ہے۔ داعش کے بڑھتے شر و فساد کو روکنے اور عراقی شہروں بالخصوص مقدس مقامات کی حفاظت اور موصل کی آزادی میں حشد الشعبی کا اہم کردار کسی سے بالخصوص عراقی عوام سے پوشیدہ نہیں ہے۔

عراقی عوام بھی نام و نمود سے دور اس رضاکار تنظیم کی قدردانی کرتی ہے۔ اس تنظیم نے عراق کی حفاظت اور سلامتی کے لئے قربانیاں اور شہادتیں پیش کی ہیں اور ثابت کیا ہے کہ وہ وطن کی حفاظت اور مرجعیت کے حکم پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ذیل میں موجود یہ تصویر شہداء کے بچوں کے نیک اور پاکیزہ احساسات کی ترجمانی کرتی ہے جس میں ایک معصوم بچی جو اپنے شہید باپ کے پہلو میں پرسکون نیند کی آغوش میں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری