"صیاد-3" میزائل آج سے انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا


"صیاد-3" میزائل آج سے انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا

ایران کے خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس سسٹم یونٹ کے کمانڈر نے خبر دی ہے کہ "صیاد-3" میزائل آج سے انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس سسٹم یونٹ کے کمانڈر امیر فرزاد اسماعیلی نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے "صیاد-3" میزائل کی پیداوار اور اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حوالگی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "یہ میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے والا اور "تلاش-2" سسٹم سے منسلک ہے"۔

انہوں نے کہا کہ صیاد-3 میزائل آج سے ایران کے انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا۔

خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس سسٹم یونٹ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس میزائل کی صلاحیتوں اور سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا الیکٹرانک جنگ میں بہترین کردار ہے اور یہ اپنے اہداف کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مانند دقیق نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس میزائل سسٹم سے فعال اور نیم فعال ہونے کی صورت میں استفادہ کیا جاسکتا ہے اور شاید صرف چند ایک ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اس جیسی مقامی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری