"قلمون اور عرسال" میں گھمسان کی لڑائی دوسرے روز بھی جاری/ شامی فوج اور مزاحمتی تحریک کی تیز رفتار پیش قدمی


"قلمون اور عرسال" میں گھمسان کی لڑائی دوسرے روز بھی جاری/ شامی فوج اور مزاحمتی تحریک کی تیز رفتار پیش قدمی

شامی فوج اور لبنان مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں کی جانب سے شام کے علاقے قلمون اور لبنان کے علاقے عرسال سے تکفیری دہشتگردوں کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج اور لبنان مزاحمتی تحریک کی قلمون اور عرسال کے علاقوں میں دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کے خلاف آپریشن جمعہ 21 جولائی کو شروع ہوئیں جو نہایت سریع پیش قدمی اور منفرد کارروائیوں کیساتھ جاری ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے لبنان مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں کی مدد سے قلمون میں واقع فلیطہ پہاڑیوں کے "الکرة الاول، ضلیل الحاج اور حرف الصعبة" علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

اس دوران شامی فضائیہ نے الزمرانی گزرگاہ میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے، یہ گزرگاہ لبنان میں واقع عرسال پہاڑی پر ختم ہوتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کی تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ فریقین کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

شامی فوج اور لبنان مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں نے گزشتہ روز فلیطہ کی اسٹریٹجک پہاڑی "البرکان" کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا جس دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے تھے۔

قلمون آپریشن کے ساتھ ساتھ، لبنان مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں کی عرسال پہاڑی میں پیش قدمی جاری ہے اور اس پہاڑی کے چند مورچوں کو ایسی حالت میں دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جب دہشتگرد گروہ کے تکفیری جنگجو فرار کی حالت میں تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری