"فلیطہ" کی پہاڑیوں کی مکمل آزادی کا اعلان / النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد "عرسال" کی جانب فرار


"فلیطہ" کی پہاڑیوں کی مکمل آزادی کا اعلان / النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد "عرسال" کی جانب فرار

شامی ذرائع نے قلمون میں واقع فلیطہ پہاڑیوں کی دہشتگردوں سے مکمل آزادی کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے قلمون میں واقع فلیطہ پہاڑیوں کو دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کے جنگجووں سے خالی کراکے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے آخری دہشتگرد کے عرسال کی جانب فرار ہونے تک ان کا پیچھا کیا اور اس علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کے جنگجو الزمرانی گزرگاہ کے راستے عرسال کی جانب فرار کر گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری