بحرینی عوام کے آل خلیفہ کیخلاف مظاہرے جاری + تصاویر


بحرینی عوام کے آل خلیفہ کیخلاف مظاہرے جاری + تصاویر

بحرینی شہری آل خلیفہ کے شیعوں کیساتھ متعصبانہ رویے کیخلاف گزشتہ رات ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی اقدامات بالخصوص نئے خاندانی قانون کی شدید مذمت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی عوام گزشتہ رات ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ اور پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کی سختی سے مذمت کی۔
بحرینی عوام نے مظاہروں میں آل خلیفہ کی خاندانی آمریت کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
بحرینی علما نے چند روز قبل آل خلیفہ کی جانب سے "خاندانی قانون" سے متعلق بل پاس کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔  

بحرینی علما نے اپنے عوام سے مطالبہ کیا کہ اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کے نئے قوانین میں اہل تشیع پر طلاق کا مسئلہ زبردستی لاگو کیا گیا جو ان کے مذہب کے بالکل منافی ہے جو محرمات اور اختلاط نسب کا سبب ہے۔



 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری