وائٹ ہاوس مین سلسلہ وار استعفوں کا دور ایک بار پھر شروع

خبر کا کوڈ: 1471548 خدمت: دنیا
کاخ سفید

دو امریکی عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ایک بار پھر استعفوں کا دور شروع ہو گیا ہے وہ بھی ایسی حالت میں جب ٹرمپ اپنے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک الگ ٹیم تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دو امریکی عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے ساتھ ایک بار پھر وائٹ ہاوس میں استعفوں کا دور شروع ہو گیا ہے وہ بھی ایسی حالت میں جب ٹرمپ موجودہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہیں۔
نئے استعفے ٹرمپ کے لئے جھٹکا
ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے ایک اہم رکن کا استعفی ان کے لئے بہت بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے وہ بھی تب جب ٹرمپ پر روس سے ملی بھگت اور ایف بی آئی کے سابق سربراہ کی تحقیقات کو متاثر کرنے جیسے الزامات عائد ہوگئے ہیں۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے ٹرمپ سے اختلافات کے سبب استعفی دے دیا ہے وہیں ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے اہم رکن مارک کارالو نے بھی اپنے منصب سے استعفی پیش کر دیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری