امریکی کمپنیاں روس پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں


امریکی کمپنیاں روس پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں

تیل، گیس اور دیگر صنعتوں میں مصروف امریکہ کی بڑی کمپنیاں روس پر پابندی عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں، ان کا ماننا ہے کہ یہ پابندیاں روس سے زیادہ ان کے لئے نقصان دہ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی کی کئی بڑی بڑی کمپنیاں روس پر پابندی عائد کرنے والے ملک کے جدید قانونی مسودے میں تبدیلی کی خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیاں عائد کرنے کا نتیجہ روس کے مقابلے میں خود ان کے لئے زیادہ نقصان دہ ہیں۔  
یوکرائن میں مداخلت اور امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے جیسے الزامات کے بہانے روس پر لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کی اس ملک کے تاجروں نے سختی سے مخالفت کی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کمپنیاں مجموعی طور پر روس پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن موجودہ قانونی مسودہ روس کے مقابلے میں ان کی اپنی کمپنیوں کے لئے زیادہ نقصان دہ ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دسیوں بڑی کمپنیاں جیسے برٹش پیٹرولیم، ایکسون، جنرل الیکٹرونک، بوئینگ، سی ٹی گروپ، مسٹر کارٹ اور ویزا وغیرہ روس پر پابندی عائد کرنے والے قانونی مسودے کے خلاف ہیں۔ فورڈ، ڈاو کیمیکل، پروکٹر گیمبل، انٹرنیشنل پیپر، کٹریلر، کومینس جیسی کمپنیوں نے بھی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اپنے خدشات اور اعتراضات سے آگاہ کر دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری