طالبان کا دعویٰ؛

شمالی افغانستاں میں 3 امریکی فوجیوں سمیت اسپیشل فورس کے 7 جوان ہلاک

خبر کا کوڈ: 1471602 خدمت: دنیا
طالبان

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ قندوز میں جاری جھڑپوں کے دوران 3 امریکی فوجی اور افغان فوج کے 7 جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک طرف جہاں افغان حکام شمالی افغانستان میں پیشقدمی کے دعوے کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے 3 امریکی فوجیوں سمیت افغان فوج کے خصوصی دستے کے 7 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جھڑپیں اورتبلاق، امین‌آباد، عربان، کلته‌تای اور ملا سردار علاقوں میں ہوئی ہیں۔
افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 6 پولیس چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور خان آباد- قندوز ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔
دوسری طرف قندوز پولیس کمشنر نے خبر دی ہے کہ ایک بم دھماکے میں پولیس کپتان اور ان کے 6 ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی طالبان جنگجو دو بار قندوز پر قابض ہو چکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری