شام کے علاقے غوطہ میں امن زون کے قیام پر روس کی موافقت


شام کے علاقے غوطہ میں امن زون کے قیام پر روس کی موافقت

روسی وزارت دفاع نے خبر دی ہے کہ مشرقی غوطہ میں امن زون قائم کرنے پر مسلح باغیوں سے معاہدہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی عہدیداروں نے قاہرہ امن مذاکرات کے موقع پر شام کے مسلح باغیوں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ مشرقی غوطہ میں امن زون کے قیام کے حوالے سرگرمیوں سے متعلق ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان مذاکرات میں مصر کی ثالثی کے سبب شامی باغیوں اور روس کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مشرقی غوطہ میں قائم امن زون میں ہونے والی سرگرمیوں جائزہ لیا جائے گا۔

اسی دوران پبلک ڈپلومیسی نامی باغی تنظیم کے سربراہ محمود آفندی نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں قائم امن زون کی نگرانی روس یا امریکہ کے ذمہ ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری