افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

خبر کا کوڈ: 1472559 خدمت: دنیا
بریکنگ نیوز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اب تک 24 لاشیں جبکہ 40 زخمی افراد کو کابل کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے بھی 10 افراد کے دھماکے سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش کا کہنا تھا کہ صبح سویرے رونما ہونے والے اس حملے کا نشانہ تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری