نوازشریف نئے وزیراعظم کو لانے کا اعلان جلد کریں گے، شیخ رشید

خبر کا کوڈ: 1472627 خدمت: پاکستان
شیخ رشید حزب مسلم لیگ شاخه عوامی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف نے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ کسی جونیئر کے ساتھ ہرگز کام نہیں کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شیخ رشید نے پارٹی رہنما امجد گولڈن کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اورسردار ایاز صادق میں سے کسی ایک کےنیا وزیراعظم بن کے امکان زیادہ ہیں، حدیبیہ پیپر کیس کھل گیا تو یہ پاناما سے بھی بڑاکیس ہوگا جس میں شہبازشریف کی فیملی کابھی ٹرائل ہو گا، مسلم لیگ (ن) میں واضح تین گروپ نظر آ رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کوضرور پہنچے گا اوراس میں اب زیادہ وقت نہیں،جلدجاتی امرابھی ہندو پراپرٹی نکلے گی،فیصلے کی رات بیٹھ کرقوم کوخوشخبری دیں گے، اب حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع ہو گا۔

شیخ رشید کہناتھا کہ چوہدری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، میری دانست کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے، یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، حکمراں خاندان بوکھلاہٹ میں بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری