6 لاکھ یمنی وبا کا شکار، ریڈ کراس نے کیا خبردار !


6 لاکھ یمنی وبا کا شکار، ریڈ کراس نے کیا خبردار !

عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 6 لاکھ یمنی وبا کا شکار ہوجائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی ادارے ریڈکراس کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 6 لاکھ سے زیادہ یمنی وبا کا شکار گرفتار ہوجائیں گے۔

اس عالمی ادارے نے ایک رپورٹ دی ہے کہ رواں سال دسمبر تک ہر 45 یمنیوں میں سے 1 اس مرض میں مبتلا ہو چکا ہوگا۔

یمن پر آل سعود کی یلغار کے سبب یہاں کی عام زندگی تباہ ہوگئی ہے اور اس ملک کی طبی سہولتیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔

ریڈکراس اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مطابق تاحال تین لاکھ ستر ہزار سے زیادہ یمنی وبا کا شکار ہو چکے ہیں اور اپریل 2017 سے لیکر اب تک 1800 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ یمن میں کوئی موذی مرض پھیلا ہے۔

یمن پر گذشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے جاری آل سعود کی یلغار کے سبب ہزاروں بے گناہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے وہیں لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

ان بحرانی حالات میں یمن کے نصف طبی ادارے فعال ہیں اس جنگ میں اب تک 8 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جبکہ 44500 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری