شمخانی: ملک کی تقسیم کی باتیں عراق میں بدامنی اور عدم استحکام کا پیش خیمہ/ فلسطینیوں کی مزاحمت سازش کرنے والے ممالک کے منہ پر طمانچہ


شمخانی: ملک کی تقسیم کی باتیں عراق میں بدامنی اور عدم استحکام کا پیش خیمہ/ فلسطینیوں کی مزاحمت سازش کرنے والے ممالک کے منہ پر طمانچہ

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے عراقی وزیر دفاع سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی تقسیم کی باتیں اس ملک میں بدامنی اور انتشار کا باعث بنیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی سلامتی کے امور میں رہبر انقلاب حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کے نمائندے ایڈمیرل علی شمخانی اور عراقی وزیر دفاع عرفان محمود عبدالغفور عبداللہ الحیالی نے ملاقات کی ہے۔

شمخانی نے دہشت گردی سے مقابلے میں عراقی عوام اور حکومت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ان دونوں ہمسایہ ممالک میں باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے نام پر امریکہ اور اس کے حلیف ممالک دعویٰ کر رہے تھے کہ داعش سے مقابلے کے لئے سات سال کی ضرورت ہے لیکن عراقی حکومت نے اپنی عوام اور مرجعیت کی مدد سے یہ کام نہایت ہی قلیل مدت میں کر دکھایا اور تکفیری دہشت گردوں کو اپنے ملک سے مار بھگایا۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ عراق کے دشمنوں کی طرف سے ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں اس ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کا نیا حربہ ہے جو ملک کو کمزور کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام گوناگون مسائل کا شکار ہے حتی یہ مشکل وہابیت کے فتنے سے بھی بڑھ کر ہے اور وہ یہ کہ مسئلہ فلسطین کو بالائے طاق رکھا گیا ہے اور دیگر مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری