امریکہ کے فضائی حملے افغاستان میں جنگ بھڑکانے کا سبب


امریکہ کے فضائی حملے افغاستان میں جنگ بھڑکانے کا سبب

طالبان کے حملے اور امریکی فضائیہ کی آئے روز بمباریوں کے تناظر میں افغانستان کے سابق سربراہ حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ اور نیٹو کے حملوں کے سبب افغانستان میں جنگ بڑھتی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں اور امریکہ اور نیٹو افواج کی شدت اختیار کرتی ہوئی بمباریوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بمباریاں افغانستان میں جنگ کی آگ کو مزید بھڑکائے گی۔

انہوں نے امریکی فضائیہ کے حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے قیام امن میں مددگار ثابت نہیں ہونگے بلکہ جنگ کی آگ کو مزید شعلہ ور کریں گے۔

سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ یہ حملے صرف افغانوں کی جان لے رہے ہیں اور ہماری رہائشگاہ نیز زراعت کی زمینوں کو بنجر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے صرف عام شہریوں کو ہی نہیں بلکہ افغانستان کے پولیس اور فوجی جوانوں کو بھی اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی فضائیہ کے حملوں میں افغان پولیس کے 16پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان جوانوں کو امریکی طیاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ طالبان جنگجووں سے بر سرپیکار تھے۔

کرزئی اس سے پہلے بھی امریکی حملوں کو انسانیت کے خلاف شدید جرم اور ملک کی حاکمیت کے خلاف قرار دے چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری