نواز شریف کے اپنے اتحادیوں کی بھی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نظریں مرکوز


نواز شریف کے اپنے اتحادیوں کی بھی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نظریں مرکوز

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی رخصتی کے لیے حمایتی بھی شدت کیساتھ انتظار میں ہیں۔ ایک طرف تمام اپوزیشن جماعتیں کوشاں ہیں کرسی کے لئے تو دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نےمشورہ دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود ایسی جدوجہد کریں کہ وزیراعظم بن جائیں۔

خبر رساں ادارےتسنیم کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تشخص کومسخ کیا جارہا ہے اور پاکستان کو سیکولراسٹیٹ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے جسے ناکام بنائیں کیوں کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بننے سے روکنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ آئندہ انتخابات میں تمام دینی جماعتیں مل کر حصہ لیں گے جس کے لیے جماعت اسلامی اور جے یوپی سے ملاقاتیں کریں گے جس سے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے بتایا کہ اتحاد سے متعلق دینی جماعتوں نے بھی مثبت جواب دیا ہے جس کے بعد آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والی دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کریں گے اور امید ہے کہ مشترکہ پلیٹ فارم کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے عمران خان کا دھرنا مشکل وقت تھا اور ایسے کٹھن وقت میں ہم نے حکمران جماعت کا بھر پور ساتھ دیا اور اب بھی جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری