ایران کا مسجد الاقصیٰ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کے لئے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان


ایران کا مسجد الاقصیٰ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کے لئے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کے معاون خصوصی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسجد الاقصیٰ سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے خصوصی فیلڈ اسپتال قائم کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جہاد فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے نے ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کے معاون خصوصی نیز انتفاضہ فلسطین کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کے جنرل سیکرٹری امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی۔

امیر عبد اللہیان نے اس ملاقات میں سینکڑوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی اقدامات کی مذمت کی۔

امیر عبداللہیان نے مسجد الاقصی کی عظمت اور تقدس کا ذکر کرتے ہوئے اس مسجد کی ہتک حرمت کو عالم اسلام کی بے حرمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے اس اقدام کا جواب جلد دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے اس اقدام نے ایک بار پھر فلسطین کو عالم اسلام کے صف اول کے مسائل میں لاکھڑا کیا ہے۔

امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی زخمیوں کو ادویات اور علاج معالجے کے لئے تجربہ کار ڈاکٹرز اور فیلڈ اسپتال کے قیام کے لئے تیار ہے۔ ہم کسی بھی قریبی مقام پر اس اسپتال کے قیام کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری