پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کے 2 راستے محفوظ بنا دیے


پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کے 2 راستے محفوظ بنا دیے

خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے 2 مضبوط ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں داخلے کے دو اہم راستوں درہ اسپرائی اور استر کلے پر مشتمل بلند ترین چوٹی اسپن کئی کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے اور ان پر پاک فوج نے موثر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر4 کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپخانوں اور فضائی حملوں کے ذریعے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر 4 منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو پاک فوج نے وادی راجگال میں خیبر 4 آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری