تہران پر نئی پابندیوں کے سبب ایران اور مغرب کے مابین کشیدگی بڑھے گی + آڈیو

تہران پر نئی پابندیوں کے سبب ایران اور مغرب کے مابین کشیدگی بڑھے گی + آڈیو

پابندیوں کے نئے مسودے کے بارے میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ انتہائی نامناسب اقدام ہے، اس اقدام سے ایک دفعہ پھر ایران اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی بڑھے گی اور ایران کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں سابق سفارتکار کا کہنا تھا کہ پی فائیو پلس ون کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایران کو کامیابی حاصل ہوئی تھی اور ایران سے عالمی پابندیاں ہٹائی جانے والی تھیں۔

پابندیوں کے نئے مسودے کے بارے میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ انتہائی نامناسب اقدام ہے، اس اقدام سے ایک دفعہ پھر ایران اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی بڑھے گی اور ایران کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ایران باقی دنیا سے تجارت کرنے اور ٹیکنالوجی کے حصول کے سلسلے میں مشکلات کا شکار ہو گا۔ ایران کا ردعمل بھی شدید ہوگا، جس کے بعد تناو میں اضافہ ہوگا اور تنازعہ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیز ٹرمپ کے باعث غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس طرح کے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری