تکفیر و داعشی مائینڈ سیٹ کارکنوں اور سرغنوں کے نام فورتھ شیڈول لسٹ میں برقرار رکھنے کی اپیل


تکفیر و داعشی مائینڈ سیٹ کارکنوں اور سرغنوں کے نام فورتھ شیڈول لسٹ میں برقرار رکھنے کی اپیل

انسداد دہشتگردی کے تحت سندھ کی صوبائی کمیٹی نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے کارکنان اور سرغنوں کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا نام زیادہ تر 3 یا چار سال کے لئے شامل ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اس دورانیہ کو بڑھا بھی دیا جاتاہے۔

انسدا د دہشتگرد کے قانون 1997 کے تحت فورتھ شیڈول لسٹ میں دراصل اُن افراد کو شامل کیا جاتاہے جو کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں یا غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوں ا ور امن و امان کے خلاف کام کررہے ہوں یاجنکے افعال سے دہشتگردی اور فرقہ ورایت پھیلاتی ہو، اس کے تحت ان افراد کی حرکات و سکنات پر گہری نگاہ رکھی جاتی ہے ۔

گذشتہ تین سال پہلے تشکیل پانے والی فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنماء اورنگزیب فاروقی اور دیگر سرغنوں کے ناموں کو انسداد دہشتگردی کی صوبائی کابینہ نے دوبار اپڈیٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے اسی لسٹ میں ایک بار پھر علامہ مرزا یوسف حسین کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر قانونی، فرقہ ورایت اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں، انہیں 2005 میں مشرف دور بیلنس پالیسی کے تحت شامل کیا گیا تھا جو ابھی تک برقرار ہے جس پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔

اس لسٹ میں کالعدم طالبان، جنداللہ، حزب التحریر، تنظیم اسلامی اور افغانستان سے واپس آنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازین ملی عوامی پارٹی، لبرل پختونخوا پارٹی کے افراد بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری