پوپ فرانسس کو مقبوضہ فلسطین میں پرتشدد کارروائیوں پر شدید تحفظات


پوپ فرانسس کو مقبوضہ فلسطین میں پرتشدد کارروائیوں پر شدید تحفظات

پوپ فرانسس نے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور اعتدال پسندی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوپ فرانسس نے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں کا مذاکرات اور اعتدال پسندی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "بیت المقدس میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں کو نہایت آشفتگی کیساتھ مشاہدہ کررہا ہوں، اس سلسلے میں صمیم قلب سے مذاکرات اور اعتدال پسندی سے کام لینے کی ضرورت کو محسوس کرتا ہوں"۔

انہوں نے عوام کے اجتماع سے مطالبہ کیا کہ فریقین کے درمیان صلح و آشتی کیلئے دعا کریں۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں باب العمود کے نزدیک شہادت طلبانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس کارروائی کے بعد اسرائیلی پولیس نے قدس کے قدیمی شہر کے دروازے اور مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا اور شیخ حسین کو مسجد میں آنے سے روکتے ہوئے نماز پر پابندی عائد کردی تھی۔

دھیان رہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار صہیونیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری