بغداد بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی


بغداد بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بغداد کے "المعاف" بازار میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشگردوں کو شام سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں مسلسل شکست کا سامنا ہے۔

دہشتگردوں نے موصل سے راہ فرار اختیار کرنے کے بعد اب مختلف علاقوں میں بزدلانہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری