سید عمار حکیم نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ کر نئی پارٹی کی بنیاد رکھ دی


سید عمار حکیم نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ کر نئی پارٹی کی بنیاد رکھ دی

عراق کے مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ کر نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمار حکیم کی پارلیمنٹ کو خیرباد کہنے کی وجہ ان کی جانب سے نوجوانوں کو ترجیح دینا تھی اور یہ امر ایوان نمائندگان میں اختلافات کا سبب بن رہا تھا۔

سید عمار حکیم اپنے والد سید عبدالعزیز حکیم کی رحلت کے بعد اگست 2009 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

سید عمار حکیم نے پارلیمنٹ کو خیرباد کہنے کے بعد نئی سیاسی جماعت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری