ایران کی جانب سے لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت


ایران کی جانب سے لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لاہور دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد اور دہشتگردی کو زوال پذیر آئیڈیالوجی کی پیداوار قرار دیا اور کہا کہ اس نظریے کا منطق اور امن پسند کلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ عصر کو لاہور کے فیروز پور روڈ پر خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سمیت حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

قاسمی نے تشدد اور دہشتگردی کو زوال پذیر آئیڈیالوجی کی پیداوار قرار دیا اور کہا کہ اس نظریے کا منطق اور امن پسند کلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ "ہمارا عقیدہ ہے کہ تشدد اور انتہاپسندی سے نجات کا واحد راستہ اس پلید اور شوم ایجنڈے کیخلاف صادقانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کے لئے دوہری معیار اور دہشتگردوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا بند ہونا چاہئے.

گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فیروز پور روڈ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوگئے۔

اس ہولناک سانحے کی ذمہ داری بدنام زمانہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری