حزب اللہ لبنان کا "عرسال" پر مکمل کنٹرول/ النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد فرار + ویڈیوز


حزب اللہ لبنان کا "عرسال" پر مکمل کنٹرول/ النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد فرار + ویڈیوز

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شام کی سرحد کے ساتھ واقع تزویراتی اہمیت کی حامل ایک وادی پر قبضے اور وہاں سے النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشتگردوں کو نکال باہر کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کے نوجوانوں نے عرسال میں واقع وادی الخیل کی جانب مختلف اطراف سے پیش قدمی کی ہے۔

واضح رہے کہ جرود عرسال لبنان کا ایک بنجر پہاڑی سرحدی علاقہ ہے اور یہاں القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ اور داعش کے تکفیری دہشتگردوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے ملٹری میڈیا یونٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس پیش قدمی کے بعد ان کے گروپ کو علاقے میں النصرہ محاذ کے سب سے اہم ٹھکانے پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

حزب اللہ اور شامی فوج نے گذشتہ جمعے کے روز اس علاقے میں النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور انہوں نے بڑی تیزی سے پیش قدمی کی ہے۔

مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ اب علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ نے شام کے سرحدی علاقے میں واقع قصبے فلیطہ پر بھی دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں حزب اللہ کے انیس جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف ایک سو پچاس سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ چھے سال سے جاری خانہ جنگی میں حزب اللہ نے دہشتگرد گروہوں داعش اور النصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حزب اللہ کے تعاون کی بدولت ہی شامی فوج کو میدان جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں اور اس نے باغیوں کے زیر قبضہ بہت سے شہر اور قصبے واپس لے لئے ہیں۔

نیچے دئے گئے ویڈیو میں حزب اللہ کے جوان وائرلیس کے ذریعے دہشتگردوں کو تسلیم ہونے کا انتباہ دے رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری