سعودی بادشاہ نے ملک کے انتظامی امور اپنے بیٹے کے حوالے کر دئے


سعودی بادشاہ نے ملک کے انتظامی امور اپنے بیٹے کے حوالے کر دئے

سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے بادشاہت کے تمام اختیارات اپنے بیٹے کے سپرد کر دئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز جو ہر سال ایک مہینے کیلئے تفریح اور آرام کی غرض سے بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں، نے اس بار اپنے بیرون ملک سفر کے موقع پر بادشاہت کے تمام اختیارات اپنے بیٹے کے سپرد کر دئے ہیں۔

سعودی شاہ کے دربار نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان اپنی چٹھیاں گزارنے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

اس بیان میں ملک سلمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "ہمارے ملک اور اپنی حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر سفر کرنے کی خاطر میں ولی عہد محمد بن سلمان ملک کو انتظامی امور اور قومی مفادات کی حفاظت کی خاطر اپنا جانشین مقرر کرتا ہوں"۔

یاد رہے کہ سعودی شاہ ہر سال کثیر رقم خرچ کرکے تقریبا ایک مہینے کے لئے مراکش کے طنجہ شہر میں تفریح اور آرام کے لئے جاتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا میں کہا گیا تھا کہ سعودی شاہ ملک کے انتظامی امور محمد بن سلمان کے حوالے کرکے آرام کرنے کی غرض سے جلد ہی بیرون ملک جائیں گے۔

کہا جا رہا کہ یہ پیشرفت محمد بن سلمان کو تخت سلطنت پر بٹھانے کیلئے مقدمہ ہے۔

رای الیوم نے اس سلسلہ میں لکھا تھا کہ جو سعودی دربار کے خفیہ معاملوں سے آگاہ ہیں وہ سمجھ رہے ہیں کہ سعودی شاہ اگلے چار پانچ مہینوں میں اپنے بیٹے کی خاطر سعودی تخت و تاج سے برکنار ہو جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری