بھارت کی بار بار اشتعال انگیزی/ پاکستان: بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کا احترام کرے


بھارت کی بار بار اشتعال انگیزی/ پاکستان: بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کا احترام کرے

پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر اس ملک کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو رواں ماہ تیسری مرتبہ طلب کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا اور سارک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور 21 جولائی کو لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں گھی کوٹ گاؤں میں ایک 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ چار روز کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے فائر بندی کی یہ تیسری خلاف ورزی تھی۔

رواں سال بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائربندی کی 618 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

[ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003 کے فائر بندی معاہدے کا احترام کرے، فائر بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرے، اپنی افواج کو فائربندی کا اس کی اصل روح کے مطابق احترام کرنے کی ہدایت کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری