لاوروف: ماسکو قطر بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ


لاوروف: ماسکو قطر بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک قطر تنازعہ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر قطر چاہے تو ان کا ملک اس معاملے کو حل کرنے کے لئے ثالثی کا کراد ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اںٹونیو گوٹریش نے اس مسئلے کے حل کے لئے امیر قطر کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا استقبال کیا ہے۔

انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سعودی اتحاد کو بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے جب سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت اور دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے اس ملک سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کئے ہیں۔

ان ممالک نے قطر سے اپنے روابط بحال کرنے کے لئے کچھ شرائط پیش کی تھیں جس میں الجزیرہ ٹی وی چینل کو بند کرنا، قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنا، اخوان المسلمین سے رابطہ ختم کرنا اور ایران سے سفارتی تعلقات کو محدود کرنا بھی شامل تھا۔

قطر نے ان شرائط کو ملک کے استقلال اور خودمختاری کے منافی قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری