صدر روحانی: سپاہ کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے/ سپاہ اور فوج کی طاقت کو مزید بڑھایا جائے


صدر روحانی: سپاہ کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے/ سپاہ اور فوج کی طاقت کو مزید بڑھایا جائے

ایران کے صدر حسن روحانی نے سپاہ کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر روحانی نے اس ملاقات میں سپاہ کی مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے تمام افواج کے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور فرمودات کے مطابق عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی اور امید ظاہر کی کہ ملک کی بارہویں حکومت کے دور اقتدار میں تمام سرکاری محکمے اور مسلح افواج اپنی اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دیں تاکہ ملک اپنے خوابوں کی پایہ تکمیل تک پہنچا سکے اور فوج جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو کر اپنی طاقت میں مزید اضافہ کرے تاکہ ملک کی بقا اور سلامتی کو پہلے سے بہتر اور زیادہ یقینی بنایا جا سکے۔

صدر مملکت نے سپاہ پاسداران اسلامی کو حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا عندیہ دیا۔

اس ملاقات میں سپاہ کے کمانڈر ان چیف محمد علی جعفری نے صدر روحانی کو ایک بار پھر ملک کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سپاہ پاسداران حکومت کیساتھ بھر پور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔  

سپاہ کے دیگر عہدے داروں نے بھی اپنے اپنے محکموں کی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی اور حکومت کے تعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری