رہبر انقلاب، ایرانی عوام کی طرح وضاحت کیساتھ کہہ چکے ہیں کہ "ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں"


رہبر انقلاب، ایرانی عوام کی طرح وضاحت کیساتھ کہہ چکے ہیں کہ "ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں"

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے مشہور اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب نے ایرانی عوام کی طرح صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ "ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہے"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے مشہور اینکر چارلی رز کو انٹرویو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان ایک باوقار اور باہمی احترام کا رشتہ چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ایران اور مغرب کے درمیان کوئی دشمنی اور کوئی خصومت ہو۔ ہم برابری کے تعلقات چاہتے ہیں اور یہی ہمارے لئے اہم ہے۔

ظریف نے اس سوال کے جواب میں کہ امریکی صدر نے رہبر انقلاب کو خط لکھے ہیں، کہا کہ ان خطوط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رہبر انقلاب ہی نہیں پوری ایرانی قوم بھی امریکہ پر تاحال بھروسہ نہیں کرتی۔ یہ حقیقت ہے اور ایرانی عوام ماضی کے حالات اور واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی سمجھدار اور ہوشیار ہیں۔

ظریف کا کہنا تھا کہ "انہیں یاد ہے کہ امریکہ ایرانی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے کس طرح سازشیں کرتا رہا ہے دونوں طرف ایک خاص احساس ایک بیگانگی اور بدگمانی کی فضا طاری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی طرح صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہے، لیکن انہوں نے اپنے آخری بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ اگر سب باتیں ٹھیک چلتی رہیں تو ممکن ہے امریکہ سے مذاکرات کی کوئی راہ نکل آئے۔ لہذا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔

یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ امریکہ ایرانی عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کے لئے آمادہ ہے یا نہیں !

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری