نواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھو چکے ہیں،سندھ اسمبلی میں قراردادیں منظور


نواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھو چکے ہیں،سندھ اسمبلی میں قراردادیں منظور

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظورکرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے خرم شیرزمان اور پیپلز پارٹی کی خیر النسا مغل نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں۔

ان قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جے آئی ٹی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کردیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کےخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، سیف الرحمان اور چوہدری شجاعت نے تسلیم کیا کہ وہ غلط کیس تھے، شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ قہر خداوندی ہے، وزیر اعظم کا عہدہ وقار اور ایمانداری کا متقاضی ہے، وزیراعظم نوازشریف پر سنگین الزامات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بھی وزارت عظمی کے عہدے کو قربان کردیا تھا، نواز شریف کی عہدے پر موجودگی ہر لمحہ پاکستان کے وقار کو کم کررہی ہے، ملک بحران میں گھرا ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں جب بھی بحران آیا وفاقی وزیر داخلہ کی کمر میں درد ہوجاتا ہے، حکومت کی توجہ صرف جے آئی ٹی اور پاناما کی طرف ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری