کراچی پولیس مقابلہ؛ طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل


کراچی پولیس مقابلہ؛ طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل

سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سچل کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس موبائل پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے کہا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے موبائل پہنچی تھی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ملزمان میں طالبان کمانڈرملا اکبرسواتی بھی شامل ہے اور ابو لحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک اہلکار کی موت کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے پولیس افسران پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والی دیگر تین دہشت گردوں کی شنا خت کا عمل جاری ہے جس کے بعد چند ضروری کاغذی کارروائی کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری