ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-5

ایران میں اہلسنت حضرات عدالت سے رجوع کرتے وقت اپنے فقہ کے مطابق حکم جاری کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں

خبر کا کوڈ: 1473180 خدمت: ایران
ایران میں اہلسنت5

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی شق نمبر 12 کے مطابق، اہلسنت برادران عدالت سے رجوع کرتے وقت اپنے فقہ کے مطابق حکم جاری کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے اس بات کی اہلسنت کے بزرگان نے تصدیق بھی کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں اہل سنت حضرات کے لئے حتیٰ مساجد تک موجود نہیں ہیں تاہم دلائل ثابت کرتے ہیں کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

ایران میں اہل سنت کے مقام کے نام سے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک سلسلہ وار خبر شائع کرنا شروع کی ہے جس میں ابهی تک اہل سنت مکتبہ فکر کے مختلف علماء کے نظریات شائع ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تسنیم ایسے موضوعات کی اشاعت کا بھی آغاز کر چکا ہے جن سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

اس طرح سے تسنیم آل سعود کا شیعہ سنی تفرقے کے حوالے سے بےبنیاد پروپیگنڈا ناکام کرنے کیلئے پرعزم ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور ایران میں ان کے کچھ حقوق نہیں ہیں۔

شاید آپ جانتے ہوں گے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی شق نمبر 12 کے مطابق، اہلسنت برادران عدالت سے رجوع کرتے وقت اپنے فقہ کے مطابق حکم جاری کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے اس بات کی اہلسنت کے بزرگان نے تصدیق بھی کی ہے۔

ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-1 کو ملاحظہ کرنے کیلئے یہاں، ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-2 کیلئے یہاں اور ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-3 کیلئے یہاں اور ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-4 کیلئے یہاں کلک کریں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری