امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا نیا بل منظور کرلیا


امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا نیا بل منظور کرلیا

امریکی کانگریس نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کا جامع بل 419 ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔ اس مسودہ کی مخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے والے جامع بل کو 419 ووٹ دے کر آگے کا راستہ صاف کر دیا ہے اس قرارداد  کی مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔

کانگریس کے بعد اب اس قرارداد کو سینیٹ میں پیش کیا جا ئے گا جس کے بعد کا ٹرمپ کی باری ہوگی کہ وہ اس پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ٹرمپ اس مسودے کی مخالفت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ کیا امریکی عوام اس اقدام سے موافقت کرتے ہیں یا نہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری