خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے نے ایرانی کشتی کو خبردار کیا


خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے نے ایرانی کشتی کو خبردار کیا

امریکی چینل نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے نے ایران کی گشت کرنے والی ایک کشتی کو خطرے سے خبردار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دو امریکی فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کی جنگی کشتی نے ایرانی کشتی کو خبردار کرنے کے لئے فائر کیا۔

سی این این نے ان امریکی فوجیوں کے حوالے سے لکھا کہ کہا جا رہا ہے کہ یہ کشتی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تھی۔

امریکی عہدے دارون کا کہنا ہے کہ یہ کشی امریکی کشتی سے 140 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی تھی۔

امریکی عہدے داروں کے مطابق اس کشتی نے ہمارے ریڈیو سگنل، چھوٹے چھوٹے دھماکے حتیٰ کسی بھی میسج کا جواب نہیں دیا۔ ہماری طرف سے خبردار کرنے کے لئے فائرنگ ہونے کے بعد ایرانی کشتی نے اپنا رویہ بدلا۔

امریکی عہدے داروں نے کہا کہ یہ کشتیاں بین الاقوامی سمندری حدود میں گشت کر رہی تھیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری