امریکہ نے ایٹمی معاہدے پرعمل نہیں کیا / ٹرمپ حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کیا / نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی


امریکہ نے ایٹمی معاہدے پرعمل نہیں کیا / ٹرمپ حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کیا / نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی

ایران کی قومی سلامتی اور امور خارجہ کمیشن کے ترجمان نے امریکہ پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا کہ طے یہ پایا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد سے پابندیاں ہٹا لی جائیں گی لیکن یہ بات غلط ثابت ہوئی اور امریکی حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ بعض ایرانی شخصیات سمیت کئی کمپنیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جو کہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتماد ہے اور رہبر انقلاب نے بارہا اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اوبامہ اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے۔

حسین نقوی نے کہا کہ عصر حاضر سے متعلق آگاہی نہ رکھنے والے ٹرمپ کے دور حکومت میں مسلسل انسانی حقوق کے خلاف فیصلے لئے جا رہے ہیں جن کی خود امریکہ اور یورپ بھر میں شدت سے مخالفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایٹی معاہدے پر پابندی سے عمل کیا ہے لیکن امریکہ نے اس معاہدے پر کوئی عمل نہیں کیا امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ ایسا ماحول تیار کیا جائے کہ ایران خود بخود اس معاہدے سے خارج ہو جائے اور بین الاقوامی سطح پر سارا الزام ایران کے سر تھوپ دیا جائے اور خود کو اس سنگین الزام سے بچا سکے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری