یمنی پناہ گزینوں کی گاڑی پر سعودی اتحاد کی بمباری، ایک بچی شہید اور 12 زخمی


یمنی پناہ گزینوں کی گاڑی پر سعودی اتحاد کی بمباری، ایک بچی شہید اور 12 زخمی

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے مغرب میں پناہ گزینوں کی ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی بچی شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی اتحاد کی صوبہ تعز کے علاقے الکدیحہ میں پناہ گزینوں کی ایک گاڑی پر بمباری کے نتیجے میں ایک بچی شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے جن میں اکثر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ریاض حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے گزشتہ تین سال سے یمن پر یلغار بول رکھی ہے جس کے سبب اب تک 8 ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ یمن کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب وبا اور قحط کی وجہ سے بھی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری