محمد بن نائف کا سعودی بادشاہ کے نام آخری خط


محمد بن نائف کا سعودی بادشاہ کے نام آخری خط

روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنیک عربی نے محمد بن نائف کی ولی عہدی سے قبل ملک سلمان کے نام آخری خط کا متن شائع کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنیک نے محمد بن نائف کے شاہ سلمان کے نام آخری خط کا متن شائع کردیا ہے جس کے متن کا من و عن پیش کیا جاتا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین اور وزراء کونسل کے چیئرمین

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

مجھے خوشی ہے کہ آپ کی حکومت کے سائے تلے سعودیہ کو عالمی طور پر عزت ملی ہے، لیکن ایسے بحرانی حالات میں ہمیں خطرات کا سامنا ہورہا ہے اور ان کا ہوشیاری سے مقابلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات نے میرے اور محمد بن سلمان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، محمد بن زاید امریکی صدر سے قریبی تعلقات کی وجہ سے منصوبہ بنا رہے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمیں پہلے سے بنائے گئے اس پلان میں نہ پھنسائے۔

امارات، سعودی شاہی محل میں اختلافات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، سعودیہ اور بحرین کے اختلافات ایک طرف، بحرین اور امارات کے اختلافات دوسری طرف، جبکہ اس کے علاوہ قطر کے ساتھ بھی اختلافات موجود ہیں، لہذا ان حالات کو مزید خراب کرنے سے بچا جائے۔

آل زاید اور آل ثانی کے درمیان پرانے اختلافات ہیں، ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ امارات اپنے مفادات کے لیے سعودیہ کا استعمال کرے، امارات امریکی مفادات میں کام کرتا ہے۔

میں آخر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کی تقدیر آپ کے ہاتھ میں ہے، اور عقل مند انسان ایسے حالات میں رہنا قبول نہیں کرے گا۔

خدا خادم الحرمین الشریفین کا سائہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔

اس خبر کے اصلی متن کو یہاں پڑھیں:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری