پاکستان کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ


پاکستان کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو فلسطینی مظاہرین پر عالمی انسانی حقوق اور اقدار کے منافی اسرائیلی انتظامیہ کے ظلم و تشدد پر تحفظات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے دارالحکومت القدس کیساتھ آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی انتظامیہ کے ظلم و تشدد پر تحفظات ہیں اور یہ اقدامات عالمی انسانی حقوق اور اقدار کے منافی ہیں۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد کو مسجد الاقصٰی کی بندش اور مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں۔

ان کا تاکید کیساتھ کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بنیادی حقوق اور وقار کے مطالبے کے لئے حکومت فلسطین کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری