مسجد الاقصی کے لئے فلسطینیوں کیا قیام؛ مزید کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے


مسجد الاقصی کے لئے فلسطینیوں کیا قیام؛ مزید کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے

مسجد الاقصی کے دروازوں سے میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹانے کے بعد صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مسجد میں فلسطینیوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے کے لئے دوسری تدبیر آزماتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں گے لیکن فلسطینی حالات کو معمول پر لائے بغیر خاموش بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسجد الاقصی میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی جوانوں کی شہادت کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے مسجد کے دروازوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کرکے فلسطینیوں پر قافیہ حیات تنگ کر دیا تھا۔

وہ فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز پڑھنے سے منع کر رہے تھے جس کے نتیجے میں فلسطین کے گوشے گوشے میں احتجاجات کا سسلسلہ تاحال جاری ہے۔

ایک فلسطینی شہری نے کہا کہ صیہونیوں کے مظالم بڑھ رہے ہیں۔ میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ جب تک غاصب صیہونیوں کے مظالم جاری رہیں گے اس کا رد عمل سامنے آتا رہے گا اور یہ ایک فطری بات ہے۔

ایک فلسطینی شہری نے تسنیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہم پیچھے ہٹتے رہے ہیں، ہماری طرف سے صیہونیوں کو جس طرح جواب دینا چاہئے تھا اس طرح نہیں دیا گیا۔ ہمیں ابھی تک ایک عوامی رہنما نہیں ملا، ہمارے درمیان اتحاد نہیں، ہم فلسطینی حکومت سے چاہتے ہیں کہ متحد ہو کر غاصب صیہونیوں کے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔

یاد رہے کہ مغربی پٹی سے لیکر غزہ تک فلسطین کے گوشے گوشے میں احتجاجات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی غاصب صیہونیوں سے تمام روابط منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری