"غوطہ" میں روس اور مصر کے درمیان معاہدے کی تفصیلات/ شامی فوج "زملکا" میں داخل ہونے کے قریب


"غوطہ" میں روس اور مصر کے درمیان معاہدے کی تفصیلات/ شامی فوج "زملکا" میں داخل ہونے کے قریب

شامی فوج کے ذرائع نے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی اور عین ترما – جوبر میں فوج کی پیشقدمی اور لبنان شام سرحد پر جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کی نظارت اور مصر کی ثالثی کے بعد مشرقی غوطہ میں جنگ بندی معاہدہ ہو گیا ہے۔

اس جنگ بندی میں آل سعود کے ایجنٹ دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کے زیر قبضہ علاقے بھی شامل ہیں لیکن اس معاہدے سے دہشت گرد تظیم جبھۃ النصرہ اور فیلق الرحمن کو الگ رکھا گیا ہے۔

امید ہے کہ آج سے ان علاقوں میں امداد رسانی کا کام شروع ہو جائے گا جس کے تحت یہاں کے باشندوں کو ضروری خوراکی اشیاء اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے کے تحت یہاں روس کی ملٹری فورس کے پانچ ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

دوسری طرف شامی افواج نے عین ترما اور جوبر میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصرہ اور فیلق الرحمن کے زیر قبضہ زملکا شہر کے نزدیک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شام - لبنان سرحد پر بھی شامی فوجوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بعض قلمون میں داعش کے اڈوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان میں عرسال پہاڑی کو حزب اللہ کے جانبازوں نے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری