ثالثی کا کرادر ادا کرنے والا سلسلہ وار ڈرامہ ختم، قطر اپنے موقف پر قائم


ثالثی کا کرادر ادا کرنے والا سلسلہ وار ڈرامہ ختم، قطر اپنے موقف پر قائم

مراکش میں سیر و تفریح کرنے کی غرض سے سعودی بادشاہ کی روانگی اور اردوغان کے تین عرب ممالک کے دوروں کے بعد خالی ہاتھ پلٹنے کے ساتھ ہی قطر بحران پر ثالثی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی شاہ کے مراکش روانہ ہونے اور قطر بحران کے حل کے لئے عرب ممالک کے دورے پر جانے والے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی خالی ہاتھ واپسی نے اس بات کو مزید ہوا دی ہے کہ قطر بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

سعودی شاہ کا مراکش کے لئے نکلنا، اردوغان کی خالی ہاتھ واپسی، قطر کا ترکی اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی خبر سب اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ اس بحران کے حل و فصل کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے بلکہ حالات مزید بگڑ تے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف خبر آ ئی ہے کہ سعودی اتحاد قطر پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے  بارے میں غور کر رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن )فیفا( کو خط ارسال کرکے قطر سے فٹبال 2022 کی میزبانی واپس لینے کی درخواست کر سکتے ہیں کیوںکہ اگر فیفا ورلڈ کپ قطر میں منعقد ہوگا تو کھلاڑی اور ناظرین کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری