میزائل طاقت بنی "فخر یمن"؛ "آتش فشاں ایچ-2" آل سعود کیلئے بھیانک خواب + ویڈیو اور تصاویر


میزائل طاقت بنی "فخر یمن"؛ "آتش فشاں ایچ-2" آل سعود کیلئے بھیانک خواب + ویڈیو اور تصاویر

سعودی عرب کے شہر ینبع میں تیل ریفائنری کو برکان-2 میزائل سے نشانہ بنا کر یمن کی میزائل طاقت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ طویل مدت سے سعودی تجاوز کے شکار یمنی شہری اپنے فوج کی اس ترقی پر نازاں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق "اس سے قبل ہماری نظروں سے بہت دور دکھائی دے رہی تھی لیکن اب نزدیک اور ہمارے لئے قابل رسائی ہے" ۔۔۔ یہ وہ عبارت ہے جو یمن کی میزائل طاقت اور اس کی ترقی کو بہترین انداز میں بیان کرنے کے لئے کافی ہے ۔۔۔ وہ صلاحیت جسے حاصل کرنے کے بعد وہ سرزمین حجاز پر اپنے ہدف کو بہ آسانی نشانہ بنا سکتے ہیں ۔۔۔ یمنی اب 1400 کلومیٹر سے زیادہ دور تک اپنے دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہیں۔

ایک یمنی شہری کا کہنا ہے کہ ہم نے اس میدان میں ترقی کی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے کتنی فکرمند ہے۔ ہم ینبع تک ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے لئے اس سے قبل 1400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔

ایک اور شہری نے کہا کہ سعودی طیاروں نے ہماری بڑھتی ہوئی میزائل طاقت کا انتقام ایک بار پھر تعز اور صنعاء میں عام شہریوں پر بمباری کرتے ہوئے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری فوج کے جانباز سپاہی کوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں تو ان کی امیدوں کے برخلاف سعودی سرزمین پر ان کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ہمارے پرامن شہریوں پر بمباری کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری