بھارت گردی؛ ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی


بھارت گردی؛ ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو انتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا ہے۔

جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلادیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کی تاریخ رقم ہورہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بےدردی سے قتل عام جاری ہے۔  

چند روز قبل مہاراشٹرمیں انتہا پسندوں نےدن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کوبڑی بےرحمی سے قتل کیا تھا۔

سب سے بڑی جمہوریت کےجھوٹےدعویدار بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی مظالم کی چکی میں پس رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو انتہا پسندی کے اس جن کو بوتل میں بند نہ کیا تو خود بھارتی ریاست کا اپنا وجود بھی خطرے پڑسکتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری