مولوی سلامی: امریکہ کی نئی پابندیوں نے ایٹمی معاہدے کو مضحکہ خیز بنا دیا/ امریکہ سے اس کے علاوہ کوئی امید بھی نہیں تھی


مولوی سلامی: امریکہ کی نئی پابندیوں نے ایٹمی معاہدے کو مضحکہ خیز بنا دیا/ امریکہ سے اس کے علاوہ کوئی امید بھی نہیں تھی

ایران کی خبرگان کونسل میں سیستان بلوچستان کے نمائندے نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں نے ایٹمی معاہدہ کی دھجیاں اڑا دی ہیں جبکہ انقلاب اسلامی کے سبب ایران کی دشمنی میں امریکہ سے اس کے علاوہ کوئی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔

خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی نذیر احمد سلامی نے امریکی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی امریکہ کو ایران سے جو دشمنی ہے، اس کے مدنظر امریکہ سے اس بات کے علاوہ کوئی امید ہی نہیں تھی لیکن عالمی طاقتوں کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس کے سبب سیاسی سطح پر واجب ہے کہ تمام فریقین اس پر عمل پیرا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان پابندیوں کی مدد سے نظام اسلامی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے لیکن وہ بھول گیا کہ ہم تو شروع سے ہی پابندیوں کی زد میں ہیں جبکہ اسلامی نظام حکومت کمزور تو دور بلکہ ہم نے روز بروز ترقی کے زبردست مراحل طے کئے ہیں۔

اہلسنت کے جید عالم دین نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی قسم کی اخلاقی، سیاسی اور شرافت کے لحاظ سے کوئی رعایت نہیں ہے وہ جنگلی قانون کی پیروی کرتا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد پابندیاں ختم ہونگی لیکن معاہدے پر مکمل عمل کے بعد بھی ہم پر پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری