پاکستان کی امریکہ کو بار بار ملکر کام کرنے کی یقین دہانی/ کیا آئے روز دھماکے امریکہ سے دہائیوں کی دوستی کا نتیجہ نہیں؟


پاکستان کی امریکہ کو بار بار ملکر کام کرنے کی یقین دہانی/ کیا آئے روز دھماکے امریکہ سے دہائیوں کی دوستی کا نتیجہ نہیں؟

پاکستانی حکام ایسی حالت میں امریکہ کو خطے میں استحکام کیلیے ساتھ ملکر کام کرنے کی بار بار یقین دہانی کرا رہا ہے کہ اسلام آباد گزشتہ 15 سالوں سے زیادہ عرصے سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے واشنگٹن کا اتحادی بنا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں دہشتگردوں کے آئے روز نئے نئے گروہ متعارف کئے جارہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے اور اب معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جب کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ ملکر کام کرنےکو تیار ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث فراردہشت گروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنارکھی ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں جب کہ افغانستان میں موجوددہشت گرددونوں ملکوں میں حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن کی ہر کوشش میں پیش پیش ہے لہذا افغانستان کے اندر حملوں کا بلا سوچے سمجھے الزام درست نہیں جب کہ بارڈرمینجمنٹ سے دہشت گردی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکزہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام ایسی حالت میں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا دعویٰ کررہے ہیں کہ ملکی سمیت بین الاقوامی میڈیا آئے روز پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر مبنی خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ کی دوستی نے ہی پاکستان کی یہ حالت کردی ہے تاہم پاکستانی حکام امریکہ کی قدردانی کرنے میں کبھی بھی نہیں تھکتے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری