وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں شیخ العالم ایئر پورٹ سے جموں و کشمیر کے حجاج کا پہلا قافلہ روانہ


وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں شیخ العالم ایئر پورٹ سے جموں و کشمیر کے حجاج کا پہلا قافلہ روانہ

ریاست جموں و کشمیر سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے رواں سال کا پہلا قافلہ ریاستی وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں سفر محمود کے لئے روانہ ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مرد و خواتین پر مشتمل حاجیوں کا  پہلا قافلہ سرینگر کے شیخ العالم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ کی جانب سفر محمود پر روانہ ہوا۔

مقبوضہ کشمیر کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، حج و اوقاف کے ریاستی وزیر فاروق احمد اندرابی، لجسلیٹو کونسل کے ممبر پیر سیف اللہ اور دیگر افسران  کے ہمراہ ایئر پورٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اس قافلہ کو رخصتی دی جس کے فوراً بعد دوسرا قافلہ بھی روانہ ہوا جس میں 420 مرد و خواتین شامل تھے۔

ریاستی حج انتظامیہ کے مطابق ریاست سے روزانہ 840 افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سرینگر سے روانہ ہونگے اور یہ سلسلہ  25 جولائی سے تین اگست تک جاری رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دو پروازیں سرینگر سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ ہونگے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری