امریکی وزیر خارجہ کی اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید/ ٹیلرسن: جب تک ٹرمپ چاہیں گے عہدے پر فائز رہونگا


امریکی وزیر خارجہ کی اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید/ ٹیلرسن: جب تک ٹرمپ چاہیں گے عہدے پر فائز رہونگا

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صدر ٹرمپ اجازت دے میں اس منصب پر فائز رہونگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد اپنے استعفیٰ کی افواہوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "میں کہیں نہیں جا رہا ہوں"۔

انہوں نے اپنی وزارت کی مدت پوچھے جانے پر کہا کہ جب تک ٹرمپ چاہے وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ 

ٹیلرسن نے کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان بہترین رابطے ہیں۔

یاد رہے کہ سی این این نے ایک رپورٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے امکانات ہیں۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ریکس سے بات کی ہے کہ وہ اپنے منصب پر فائز رہیں گے لیکن امریکی میگزین فارین پالیسی نے وائٹ ہاوس کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹرمپ ایران کے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ٹیلرسن سے ناراض ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری