تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اہلکار شہید

سی ٹی ڈی کا اہلکار گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ محمدزئی کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اہلکار شہید

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار راحت علی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی اہلکار راحت علی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ محمدزئی کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری