ایران پر جامع پابندیوں کا بل کانگریس میں بھی منظور، مسودہ ٹرمپ کے انتظار میں


ایران پر جامع پابندیوں کا بل کانگریس میں بھی منظور، مسودہ ٹرمپ کے انتظار میں

ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا بل پارلیمنٹ کے بعد امریکی کانگریس میں بھی منظور کرلیا گیا ہے جو اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظار میں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینٹ نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر جامع پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران، روس اور شمالی کوریا کیخلاف یہ بل 2 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 98 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ چند ہی روز قبل امریکی ایوان نمائیندگان نے 419 ووٹوں سے اس بل کو منظور کیا تھا۔

یہ بل ایسے وقت میں منظور ہوا ہے کہ جب وائٹ ہاوس کے ڈائریکٹر برائے رابطہ امور اینٹونی اسکاراموچی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس بل کو ویٹو کرنا خارج از امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں اس بل کی منظوری پر فرانس اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان سے ایران اور روس کے خلاف پاس ہونے والے بل پر ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی بل در اصل پروپیگنڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری